لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شرافت اور رفاقت مختلف مارکیٹس اور گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چْراتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفتیشی ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔