2 موٹر سائیکل 2 بکرے 1 وچھڑا نسلی سیل مرغے موبائل برآمد کر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی مویشی اور موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرکے 2 موٹر سائیکل 2 بکرے 1 وچھڑا نسلی سیل مرغے موبائل،نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل جانور چوری کرنے وارادت کی تھی ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیملزمان ماسٹر چابیوں سے موٹر سائیکل کھول کر رفو چکر ہو جاتے تھیملزمان واردات کرنے کے لیے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے تھے گرفتار ملزمان میں زاہد اور ماجد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی جوزف کالونی پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن کو برقرار رکھنے کے ساتھ جرائم کو بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے