فارم ہاؤس، پارک، مارکیٹوں سے چوری کرنے والے ملزموں سے اسلحہ برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زن اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متحرک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے لکھوکی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ساتھیوں کی نشاندہی پر پانڈوکی گاؤں سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او فہیم امداد کے مطابق ملزمان فارم ہاؤسز، دکانوں، پارکس، مارکیٹس سے قیمتی سامان و موٹر سائیکلیں چراتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ ساؤنڈ سسٹم، چھینی گئی نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل، 2 پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ملزمان چوری، ڈکیتی سمیت دیگر 43 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان میں صفدر اور علی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار ملزمان کے دو ساتھیوں کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔