محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے موسم کے حوالے سے تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیر کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً مختلف رہے گا اور وہاں جزوی طور پر ابر آلود صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کوہستان، سوات، مالم جبہ، کالام اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے، جس سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔درجہ حرارت کے حوالے سے پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ مالم جبہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری، سیدو شریف میں 37 ڈگری، دیر میں 31 ڈگری جبکہ چترال میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ بالائی علاقوں کے رہائشی ممکنہ بارش کے پیش نظر محتاط رہیں۔