خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی

پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس اور تورغر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، خیبر اور کرم میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پشاور ایئرپورٹ پر 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور بنوں میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دیگر علاقوں میں چترال، دیر اور دروش میں 33، مالم جبہ میں 24، کالام میں 23، پاراچنار میں 30، کاکول میں 31 اور بالاکوٹ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چراٹ میں 2 ملی میٹر جبکہ کالام، کاکول اور ممد گٹ میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔