کراچی مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

کراچی(آئی این پی )کراچی میں بھینس کالونی روڈ نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سکھن تھانے پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ نثار کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا اور حادثہ ہیوی گاڑی سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے میں منتقل کر دی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پیر آباد کے علاقے نیو میانوالی کالونی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ریسکیو حکام واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتا رہے ہیں ، مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ ابراہیم مسیح ولد خالد مسیح کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ مزاحمت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے سینے پر گولی لگنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔