کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 38 سالہ کاشف علی ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ اندھی گولی لگنے کا نتیجہ ہے۔ پولیس جانب سے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے