کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی(آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹرسی 45 میں 21 سالہ شہویز ولد خالد محمود اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کئلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔لیاری میمن سوسائٹی میں 27 سالہ سبطین ولد خادم حسین بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا