کراچی(آئی این پی ) کراچی میں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک پوش علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے غیر لائسنس یافتہ سب مشین گن (ایس ایم جی) بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود میں ضیا الدین اسپتال سے کریم آباد جانے والی سڑک پر سٹی کالج کے قریب 35 سالہ شہری شہزاد ملک ولد ملنگا خان اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے