ایران میں اسکول پر فضائی حملے پر یو این انسانی حقوق کونسل ہنگامی اجلاس طلب

ایران میں اسکول پر فضائی حملے پر یو این انسانی حقوق کونسل ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایران میں اسکول پر حملے کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کونسل کے صدر سدھارتو رضا سوریودیپورو نے بتایا کہ ایران، چین اور کیوبا کی جانب سے ہنگامی بحث کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔صدر کے مطابق یہ اجلاس ایران کے جنوبی شہر میناب میں جنگ کے پہلے روز ہونے والے اسکول پر فضائی حملے کے پس منظر میں طلب کیا جا رہا ہے۔ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا اور اس کی باضابطہ منظوری بھی دی جائے گی۔