قطر آئندہ اتوار اور پیر کو دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں دوحہ پر اسرائیلی حملوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچے، جہاں انہیں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمان نے استقبال کیا۔ یہ دورہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں عرب ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔