روس نے شام کی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی

روس نے شام کی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی

شام میں بشار الاسد کا 24 سالہ دورِ اقتدار اختتام پذیر ہو گیا، اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ روس فرار ہوگئے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، روس نے شام کی تازہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، جس میں شام کی صورتحال اور اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی، خاص طور پر اقوام متحدہ کے غیر فوجی علاقے (بفر زون) کے بارے میں۔دمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اثر نہ صرف روس پر بلکہ پورے مشرق وسطیٰ پر بھی پڑے گا، اور اس کا پورا اثر مستقبل میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بشار الاسد شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ طیارے میں روس پہنچ گئے، جہاں انہیں سیاسی پناہ فراہم کی گئی۔