غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک: غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے پیش کی، تاہم اسرائیل کے بڑے حامی ملک امریکا نے اس اقدام کی مخالفت کی۔ اجلاس میں غزہ میں جاری کشیدگی، انسانی بحران اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب غزہ سٹی کے رہائشی فلسطینیوں نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل چاہے کسی بھی حد تک چلا جائے، ہم اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے اور یہاں سے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ کی موجودہ صورتحال خطے میں بڑے پیمانے پر انسانی المیہ پیدا کر سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے منصوبے سے باز رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔