انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کا فائنل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بینگلور نے اپنے نام کر لیا اور مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔
فائنل میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بڑے ہدف کے تعاقب میں تمام تر توجہ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مرکوز رہی۔ کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 75 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔کوہلی نے اس میچ میں آئی پی ایل کی اپنی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی اور ایک جارحانہ چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کیا، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور جشن منایا۔میچ کے دوران اور بعد میں ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، جن کی خوشی اور جذباتی ردِعمل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
ٹرافی اٹھانے کے موقع پر بھی انوشکا شرما ٹیم کے ساتھ موجود رہیں اور جشن میں شریک ہوئیں۔ مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی جذباتی ہو کر آبدیدہ ہو گئے، جبکہ انوشکا انہیں تسلی دیتے ہوئے ان کے آنسو پونچھتی نظر آئیں۔کوہلی نے متعدد مواقع پر انوشکا شرما کو اپنی “لکی چارم” قرار دیا ہے، اور ان کی حمایت کو اپنی کامیابیوں میں اہم عنصر بتایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر فائنل کے بعد دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔