لندن: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے قبل لارڈز میں روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا عزم

لندن: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے قبل لارڈز میں روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا عزم

لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن سے قبل ایک شاندار روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں محسن نقوی سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔روڈ شو میں گلوکار علی ظفر کے علاوہ عالمی سرمایہ کاروں اور کمرشل پارٹنرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پینل ڈسکشن میں کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا اُن کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کھلاڑیوں پر کھل کر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔محسن نقوی نے اعلان کیا کہ مظفرآباد اور اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ پی ایس ایل کے دوران ہر ہفتے میوزیکل کانسرٹس بھی منعقد ہوں گے۔