پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے خصوصی اردو کمنٹری فیڈ چینل شروع کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شائقین کو اپنی قومی زبان میں میچ کمنٹری اور ماہرین کے تجزیوں کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اردو کمنٹری پینل میں سلمان بٹ، ثناء میر، شعیب ملک، طارق سعید، ایاز محمد، شاہ فیصل اور مرینہ اقبال شامل ہوں گے، جو میچوں کے دوران شائقین کو تفصیلی تبصرہ اور تجزیہ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔