فیینورڈ کے شائقین کا مخالف کلب کے شائقین پر آتشبازی حملہ، پانچ افراد زخمی

فیینورڈ کے شائقین کا مخالف کلب کے شائقین پر آتشبازی حملہ، پانچ افراد زخمی

نیدرلینڈز کے فٹبال کلب ایس سی کمبور نے ایک افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے جس کے دوران فیینورڈ کے خلاف لیگ میچ کے دوران مہمان ٹیم کے شائقین کی جانب سے آتشبازی کے باعث پانچ تماشائی زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اسٹیڈیم میں اس وقت پیش آیا جب میچ کے پہلے ہاف میں فیینورڈ کے شائقین نے بڑی تعداد میں سرخ فلیئرز روشن کیے اور آتش بازی کا استعمال کیا۔ کچھ پٹاخے ہوم ٹیم کے شائقین کی طرف بھی پھینکے گئے، جس کے سبب کھیل تقریباً 10 منٹ کے لیے روکنا پڑا۔ایس سی کمبور کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بعض افراد کو جلنے، سماعت متاثر ہونے اور آنکھوں میں چوٹیں آئیں۔ کلب نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا اور معذرت کی۔

کلب نے ذمہ دار افراد کی شناخت کے لیے کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور حکام کے ساتھ مل کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔لیووارڈن کے میئر نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جبکہ ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن نے میچز میں بدامنی سے نمٹنے کے لیے اپنے حفاظتی ضوابط کا دوبارہ جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔