خوشدل شاہ کا افغان شائقین کے ساتھ جھگڑا، 2 شائقین اسٹیڈیم سے نکالے گئے

خوشدل شاہ کا افغان شائقین کے ساتھ جھگڑا، 2 شائقین اسٹیڈیم سے نکالے گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کے فینز کے ساتھ الجھنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے۔ ان شائقین کی پاکستان مخالف آوازوں پر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو روکا، لیکن اس پر شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ استعمال کیے اور پھر خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر دو غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔ افغان شائقین کی جانب سے کرکٹر کو اُکسانے پر جب خوشدل شاہ فینز کی جانب بڑھنے لگے تو سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے مداخلت کی اور بیچ بچاؤ کرایا، جس کے بعد معاملہ مزید بگڑنے سے بچ گیا۔