پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سابقہ شوہر کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک کو حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے اپنی 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی، اور اب ثانیہ اپنے تین بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب، کرکٹر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوبارہ شادی کرلی ہے۔ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا:"میرا گھر تباہ کرنے والی (نائلہ راجہ) اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے۔""ایسی عورت کبھی میرے بچوں کی زندگی میں جگہ نہیں بنا سکتی، میں کبھی ایسی عورت کا سایہ اپنے بچوں پر نہیں پڑنے دوں گی۔"عماد وسیم نے 2019ء میں ثانیہ اشفاق سے شادی کی تھی اور دسمبر 2025ء میں طلاق ہوئی۔ عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
سابق کرکٹر نے اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اپنی زندگی کے سب سے قیمتی اثاثے – اپنے بچے – اس سے حاصل کیے ہیں اور وہ ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہے۔یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور مداح اس معاملے پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔