ثانیہ اشفاق کی نئی ویڈیو نے دوسری شادی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی

ثانیہ اشفاق کی نئی ویڈیو نے دوسری شادی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سرخ عروسی لباس اور کندن کے خوبصورت زیورات میں ملبوس نظر آئیں۔ ویڈیو میں انہوں نے ایک شخص سے پوچھا، "میں کیسی لگ رہی ہوں؟" جس پر جواب ملا، "میری دلہن جیسی۔"ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، "زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔"ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ متعدد صارفین نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ نئی شادی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کسی نئے ماڈلنگ یا پروفیشنل پراجیکٹ کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم، تاحال ثانیہ اشفاق یا عماد وسیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے نئی شادی سے متعلق دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس اور بیانات شیئر کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ماضی میں عماد وسیم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق بھی متعدد دعوے کیے تھے۔