قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے تلخ ردعمل

قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے تلخ ردعمل

قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے تلخ ردعمل دیا ہے۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی ہے، اور ثانیہ اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے والد کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر لکھا: "میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔"اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا:"میری خوبصورت بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک، تم ایسے بچپن کی حق دار ہو جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرا ہو۔ یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جاتا ہے 'بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں'، جب کہ نجی طور پر کہا جا رہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو بے گھروں کی پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے کیونکہ مالی مدد بند کی جا رہی ہے۔"
ثانیہ نے مزید کہا کہ بچوں کو صرف سوشل میڈیا پر کہے گئے الفاظ نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، سچائی اور ذمہ داری کی ضرورت ہے، اور ماں ہمیشہ انہیں محفوظ اور محبت بھرا احساس دلائے گی۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ثانیہ اشفاق کے حق میں آواز بلند کی اور ان کی ہمت کی تعریف کی، جبکہ بیٹی عنایہ کو بھی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔