ثانیہ اشفاق کیلئے اعزاز، لندن میں ’’سپر وومن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

ثانیہ اشفاق کیلئے اعزاز، لندن میں ’’سپر وومن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو ذاتی زندگی کے چیلنجز کے باوجود ہمت، حوصلے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر ’سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق کو یہ اعزاز لندن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جہاں ان کی ثابت قدمی، عزم اور مشکلات کا سامنا کرنے کے حوصلے کو سراہا گیا۔
ثانیہ اشفاق نے ذاتی زندگی میں مشکلات کے باوجود اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، جس پر انہیں خواتین کی جانب سے پذیرائی اور حمایت حاصل ہوئی۔’سپر وومن ریزیلینس ایوارڈ‘ کے ذریعے ثانیہ اشفاق کی ہمت اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کے اس سفر کو ان خواتین کے لیے بھی حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے جو زندگی کے مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔