ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر بچوں سے بے رخی کے الزامات، اہم انکشافات سامنے آگئے

ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر بچوں سے بے رخی کے الزامات، اہم انکشافات سامنے آگئے

قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے حالیہ بیان میں سابق شوہر پر بچوں سے لاتعلقی اور مالی معاونت نہ کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ثانیہ اشفاق کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اپنے تین بچوں کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں اور اس دوران انہیں کسی قسم کی مالی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔ ان کے مطابق یہ صورتحال ان کے لیے شدید ذہنی اور معاشی دباؤ کا باعث بنی ہوئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم نے اپنے نومولود بیٹے سے صرف ایک بار ملاقات کی، اور وہ ملاقات بھی اس وقت ہوئی جب وہ خود بچے کو ان سے ملوانے کے لیے گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد والد کی جانب سے بچوں سے رابطہ نہیں رکھا گیا۔ثانیہ اشفاق کے مطابق ان کا بیٹا خود کو نظر انداز اور تنہا محسوس کرتا ہے کیونکہ اس کے والد اس سے ملنے یا رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ انہوں نے ایک سوال و جواب سیشن کے دوران اپنی نجی زندگی کے مسائل بھی شیئر کیے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے کبھی نائلہ راجہ سے براہِ راست بات نہیں کی، جبکہ نائلہ نے مبینہ طور پر ان کا نمبر بلاک کروایا تاکہ وہ بچوں کے معاملے میں رابطہ نہ کر سکیں۔یاد رہے کہ نائلہ راجہ سے عماد وسیم کی حالیہ شادی کے بعد ان کی نجی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ بعد ازاں ان کی طلاق کی خبریں 2025 میں سامنے آئیں۔معاملے پر تاحال فریقِ ثانی کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔