پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ان کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے واٹس ایپ چیٹ لیک کر دی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شارٹس شیئر کیے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عماد نے دسمبر 2023 میں ان کے بچے کا اسقاط حمل کروایا اور ان کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا۔ثانیہ کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے ان سے اور ان کے خاندان سے رابطہ کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب وہ حاملہ تھیں، تو انہوں نے ہی عماد سے رابطہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے بچے سے ملیں اور محبت دکھائیں، مگر عماد نے انہیں دھمکیاں دیں اور ہراسانی کا مقدمہ کرنے کی وارننگ دی۔
اس کے علاوہ، عماد وسیم نے 16 فروری کو اپنی دوسری شادی سوشل میڈیا پر تصدیق کی تھی، اور اپنی ماضی کی زندگی اور بچوں سے متعلق تفصیلی پوسٹ بھی کی۔ تاہم، ثانیہ اشفاق کا کہنا ہے کہ عماد نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جس سے ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی میں ہلچل مچ گئی ہے۔