بھارت میں عوام کو شدید توانائی کے بحران کا سامنا ہے، جس میں گیس اور پیٹرول کی قلت نے عوام کی روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔
خلیج میں کشیدگی کے باوجود پوری دنیا توانائی کے مسائل سے دوچار ہے، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں نے عوام کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے جریدے خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ گیس کی قلت نے بھارتی غریب طبقے کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مارکیٹوں میں دستیاب گیس کی قیمتیں ہوشربا حد تک بڑھ گئی ہیں، جبکہ عوام پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں کھڑی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام اور یک طرفہ پالیسیوں کے باعث غریب بھارتی شہریوں کے لیے ایک وقت کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی توجہ زیادہ تر ایران کے خلاف اسرائیل نواز اقدامات پر مرکوز رہی، جس کے نتیجے میں بھارت آج توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے۔