بھارت میں مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے عوام پر شدید منفی اثرات سامنے آئے

بھارت میں مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے عوام پر شدید منفی اثرات سامنے آئے

بھارت میں بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور توانائی بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مہنگی گیس اور پیٹرول کی قلت کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس پر نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔سنگاپور کے جریدے دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق، ایران میں جاری جنگ کے اثرات سے مارچ کے وسط سے بھارت میں گیس کی فراہمی غیر یقینی ہو گئی اور قیمتیں تقریباً چار گنا بڑھ گئیں۔ پیٹرولیم اور گیس پر منحصر چھوٹی اور بڑی فیکٹریاں سپلائی کی کمی کے باعث بند یا محدود کام کر رہی ہیں۔

جریدے نے بتایا کہ صرف شہر سورت کی ٹیکسٹائل صنعت میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلسل گرتی معیشت، عوام پر بھاری بوجھ، اور توانائی کی قلت جیسے بحران نے شہریوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ مودی حکومت کے دعوے اور "شائننگ انڈیا" کا پردہ بھی چاک ہو گیا ہے۔