بھارتی نام نہاد خارجہ پالیسی کا اصل چہرہ بےنقاب، امریکی دباؤ نے عوام کو مصیبت میں دھکیل دیا

بھارتی نام نہاد خارجہ پالیسی کا اصل چہرہ بےنقاب، امریکی دباؤ نے عوام کو مصیبت میں دھکیل دیا

مودی سرکار نے عوامی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے امریکی دباؤ کے آگے سرتسلیم خم کر دیا، اور روسی تیل کی خریداری پر رعایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  
بھارتی جریدہ این ڈی ٹی وی کے مطابق، امریکہ نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی رعایت میں نرمی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  اس رعایت کے بعد، بھارتی ریفائنریوں نے تقریباً 3 کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں، جو کہ تیل کی سپلائی میں خلل کے باوجود اضافی ذخیرہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا تھا۔  امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق، بھارت کی جانب سے 11 مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روسی تیل پر بھارت کے لیے چھوٹ کی مدت کو ختم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم و کرم پر ہے۔