لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے تحت مانگا منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان محمد عابد اور قمر عباس کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر پتنگوں کی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 125 سے زائد پتنگیں اور 22 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن آرڈر کے ذریعے دیگر علاقوں سے پتنگیں منگوا کر شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی صدر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں، جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس پی صدر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مانگا منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔