لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان پتنگیں کارٹن میں چھپا کر لے جارہے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں ،ڈور کی 8 چرخیاں برآمد کی گئی ملزمان حیدر اورکامران کو مزید کارروائی کیلئیتھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق کائٹ فلائنگ ایک خونی کھیل ہے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئی۔