غیر قانونی شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام ، 2ملزم حوالات بند

حماد،ہارون شیشہ ڈور لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ،پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی ایس ایچ او سول لائن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قاتل شیشہ ڈور فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کو کچا لارنس روڈ کے علاقے سے شیشہ ڈور کے کارٹن سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 130 عدد تیار شیشہ ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شیشہ ڈور تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان حماد اور ہارون کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سول لائن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔