لاہور(کرائم رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر لاہور پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ چاند رات اور عید کے ایام میں ون ویلنگ میں ملوث 40 جبکہ ہوائی فائرنگ کے 3 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔کریک ڈاو?ن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 26 افراد اور پتنگ بازی میں ملوث 353 افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 گن، 20 پسٹل، 1 رائفل، 460 پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس مکمل طور پر الرٹ رہی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے سدباب کے لیے خصوصی ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے موثر پٹرولنگ اور بروقت رسپانس کو یقینی بنایا گیا، پبلک مقامات پر خواتین اور بچوں کی سکیورٹی کے لیے لیڈی پٹرولنگ اسکواڈ بھی فیلڈ میں موجود رہا۔