پولیس کا کریک ڈائون، اے کیٹگری کے اشتہاری دھر لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران نارتھ کینٹ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم حسن کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او نارتھ کینٹ عاطف اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم حسن کو گرفتار کیاملزم ڈکیتی کے مقدمے میں گزشتہ ایک سال سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھاایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس سے مزید انکشافات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکیایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نارتھ کینٹ عاطف اقبال اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور دیے گئے تمام اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں