ارجمند عرف خلیفہ، عطا ، طارق، عاصم، شکیل اور غلام عباس پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) رنگ محل پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر مطلوب اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا تو ملزمان دری بچھا کر تاش کے پتوں پر قمار بازی میں مصروف تھے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ ملزمان میں ارجمند بٹ عرف خلیفہ، عطا محمد، طارق، عاصم، شکیل اور غلام عباس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور انتہائی مطلوب اشتہاریوں کو پناہ دیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رنگ محل اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے اور قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔