ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ، سے 21ویلر،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزم پکڑ لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کے خلاف آپریشن جاری ہے چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 28 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 21 ون ویلرز گرفتار ہوئے پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان کو ساندہ، ہربنس پورہ، لیاقت آباد اور دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے پتنگیں، ڈور، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے برآمدگی سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گیڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات و منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر موجود ہیں۔