اسلام آباد (بیورو رپورٹ) محکمہ موسمیات نے 30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا ابھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 27مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور یہ سلسلہ 31مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے