ملک بھر میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے  30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا ابھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواں کا سلسلہ   بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 27 مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے