بیٹے کا دوست بن کر معمر خاتون کی جیولری چرانے والا گرفتار

 ملزم غضنفر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سرگودھا سے حراست میں لیا گیا
 لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ کے علاقے میں معمر خاتون سے جیولری چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سرگودھا سے حراست میں لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزم معمر خاتون کے گھر اس کے بیٹے کا دوست بن کر داخل ہوا اور چالاکی سے خاتون کو ورغلا کر جیولری چوری کر کے فرار ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کو باتوں میں لگاتے اور بعد ازاں واردات کے بعد فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم چوری کی گئی جیولری فروخت کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں فرار ہو گیا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی شواہد کی مدد سے اسے سرگودھا سے گرفتار کر لیا گیاایس پی جہانداد اکرم کے مطابق گرفتار ملزم غضنفر کا تعلق ایک عادی جرائم پیشہ گروہ سے ہے اور وہ چوری، ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کے قبضے سے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔