شاہ حسین اور مظہرمارکیٹوں و گلی محلوں میں گاڑیوں سے قیمتی سامان چراتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی چوروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہے سبزہ زار میں گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا 2 رکنی پیشہ ور چور گینگ کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیاسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بیٹری چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان مارکیٹوں و گلی محلوں میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں و قیمتی سامان چراتے تھے ملزمان کا متعدد گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے قبضہ سے مختلف ٹولز برآمد کئے گئے ملزمان شاہ حسین اور مظہر کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا