سامان چرانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شہری کا قیمتی سامان چرانے والے رکشہ ڈرائیور کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتارکر لیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہری کا قیمتی سامان گرنے پر رکشہ ڈرائیور سامان اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا ، جھنگ کے متاثرہ شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کرکے سیف سٹی سے مدد طلب کی۔ ورچوئل پیٹرولنگ افیسر نے سیف سٹی کیمروں سے رکشہ ڈرائیور کو ٹریس کرنا شروع کیا، جدید اے این پی آر ٹیکنالوجی سے رکشہ کی شناخت اور روٹ ٹریس کیا گیا، سیف سٹی کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔