ٹھوکر : مسافر کا قیمتی سامان چرانے والا نوسرباز گروہ گرفتار

شہری نے گارمنٹس کا سامان رکشہ میں لوڈ کروایا تھا ، ڈرائیور لیکرفرار ہوگیا 
ڈولفن سکواڈ نے ملزمان رشید، عرفان اور فیصل کو تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے کامیاب کارروائی کے دوران ٹھوکر کے قریب مسافر کا قیمتی سامان چرانے والا 3 رکنی نوسرباز گروہ گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے اپنا قیمتی گارمنٹس کا سامان رکشہ میں لوڈ کروایا تھا تاہم رکشہ ڈرائیور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سامان لیکر فرار ہوگیا شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کی اور مدد کی درخواست کی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو کی ٹیم نے ملزمان کی تفصیلات اور ان کے حلیہ جات کی بنیاد پر ڈاکٹر ہسپتال کے قریب رکشہ سمیت انہیں راؤنڈ اپ کرلیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیاملزمان رشید، عرفان اور فیصل کو تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ 15 پر کی گئی کال بڑی اہمیت کی ہوتی ہے۔ڈولفن سکواڈ بلا توقف 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہیں۔