بکریاں چرانے کے تنازع پر بیٹے کی فائرنگ، باپ قتل

 سلیمان نے بیٹے کو بکریاں رقبے پر چرانے سے نہ روکنے کا مشورہ دیا
ملزم اعظم نے غصے میں آ کر فائرنگ کر دی،سلیمان موقع پر دم توڑ گیا

ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹ) کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے تمن قیصرانی پھگلہ میں بکریاں چرانے کی تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکیباپ کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق اعظم نامی شخص نے معمولی تنازع پر طیش میں آ کر اپنے ضعیف والد سلیمان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلیمان نے بیٹے کو ہمسایوں کی بکریاں اپنے رقبے پر چرانے سے نہ روکنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں میں تکرار ہوئی۔ بیٹے نے باپ کا کہنا نہ مانتے ہوئے شدید غصے میں آ کر فائرنگ کر دی، جس سے سلیمان موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد خان چانڈیہ کے مطابق ملزم اعظم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔