ایشیائی بینک کا مشرق وسطیٰ تنازع سے متاثرہ ممالک کیلئے امدادی پیکیج

یہ اقدام ایشیاء  اور بحرالکاہل کے خطے میں غیریقینی عالمی حالات کے  باعث اٹھایا گیا: ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے معاشی و مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنے ترقی پذیر رکن ممالک کو ایک جامع مالی امدادی پیکج فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اے ڈی بی کے صدر مساتو کاندا نے کہا ہے کہ بینک فوری، لچکدار اور مؤثر مالی معاونت فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ ممالک کو درپیش ہنگامی دباؤ کا مقابلہ کرنے اور طویل المدتی معاشی استحکام یقینی بنانے میں مدد مل سکے اور اس ضمن میں تیز رفتار بجٹ سپورٹ، تجارتی اور سپلائی چین فنانسنگ کے ذریعے ضروری اشیا، خصوصاً تیل کی درآمد یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں غیریقینی عالمی حالات کے دوران  اے ڈی بی کے مؤثر کردار کا تسلسل ہے۔