خیبرپختونخوا: دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے12کروڑ 60لاکھ کا امدادی پیکیج

 زخمی افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں، غیر شادی شدہ بیٹیوں اور معذور افراد کو امداد ملے گی،تمام کیسز ضلعی اور محکمانہ سطح پر جانچ پڑتال کے بعد منظور کیے گئے
پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے  12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔یہ فیصلہ وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی زیر صدارت اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 173 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 167 مستحق افراد اور خاندانوں کے لیے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔حکام کے مطابق زخمی افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں، غیر شادی شدہ بیٹیوں اور معذور افراد کو امداد کا اہل قرار دیا گیا۔ تمام کیسز ضلعی اور محکمانہ سطح پر جانچ پڑتال کے بعد منظور کیے گئے