ابوظہبی(آئی این پی ) امریکی سینٹرل کمانڈ کے A-10تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیا کی فضائی نگرانی پر مامور کردئیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کام خطے میں 21ممالک کی سکیورٹی، فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔ سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر ، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔