عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرضوں کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی
 رقم بلوچستان میں دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک، فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کیلئے خرچ کئے جائیں گے: اے ڈی بی 
    اسلام آباد(یواین پی)عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی،عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم بلوچستان میں دو مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک کے مطابق یہ رقم صوبہ بلوچستان میں دو مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جس میں بچوں کیلئے تعلیمی مواقع کو بہتر بنانے اور پانی کے تحفظ کو مضبوط کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر اور انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے‘دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی۔یہ قرضے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کیلئے خرچ کئے جائیں گے، یہ فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔بینک کے مطابق قرض کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 35 کروڑ ڈالر قرض جبکہ 5 کروڑ ڈالر کی مزید مالی معاونت شامل ہے۔یہ رقم ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی