لاہور: رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے، حالانکہ گزشتہ برس پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتا تھا، جس پر حکومت کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اس سال 22 نومبر سے 29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے، اور ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ کے مطابق اس بار پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پی ایچ ایف کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں منتظمین کی جانب سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔اس سال کے ٹورنامنٹ میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا جیسی ٹیمیں حصہ لیں گی، لیکن اس میں وہ ٹیمیں شامل نہیں ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کے ایونٹ میں فائنل کھیلا تھا، جیسے پاکستان اور جاپان۔