پشاور: بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان اور ڈرائیور گرفتار

پشاور: بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان اور ڈرائیور گرفتار

پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی شامل تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محض 36 گھنٹوں میں اس ڈکیتی کو ٹریس کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق، بینک کیش وین کی ڈکیتی میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب ملوث تھا، جس کے ساتھ مل کر ملزمان نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور مزید تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔واقعہ گزشتہ روز ہشنگری جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جب تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر کیش وین کو روکا اور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی، جس میں واضح طور پر نقاب پوش ملزمان کو وین کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔