سہراب گوٹھ اور گڈاپ ٹاؤن میں کارروائیاں: مال بردار گاڑیاں لوٹنے والے 6 ملزمان گرفتار

سہراب گوٹھ اور گڈاپ ٹاؤن میں کارروائیاں: مال بردار گاڑیاں لوٹنے والے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے اور یہ کراچی کے مختلف تھانوں کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔