طلبہ کی مین شاہراہ پر بسیں روک کر مبینہ غنڈہ گردی

بورے والا ( خصوصی رپورٹ)کالج روڈ پر کالج کے طلبہ کی مین شاہراہ پر بسیں روک کر مبینہ غنڈہ گردی ، نوجوان سڑ ک پر کتابیں پھاڑ کر پھینکتے رہے اور ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر ہلڑ بازی۔ طالب علموں کی اس بدمعاشی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق کالج روڈ پر کالج کے طالب علموں کی ہر روز مسافر بسوں کو روک کر بدمعاشی کے عمل نے شہریوں اور مسافروں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے، طالب علم سڑک بلاک کر کے بسوں پر اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہوئے کتابیں پھاڑ دیتے ہیں، سڑکیں کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئیں تو طالب علموں نے راہ گیروں کے ساتھ ہلڑ بازی شروع کر دی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج روڈ پرطالب علم چلتی ہوئی بسوں کے سامنے جمع ہو کر ٹریفک کو جام کر دیتے ہیں طالب علم ہر روز مرکزی شاہراہ پر یہ عمل دہراتے ہیں لیکن کالج انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا تی شہریوں نے اعلی حکام سے مستقل اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔