یہ احتجاج وکلاء برادری نہیں وکلاء کا ایک چھوٹا سا گروہ کر رہا ہے‘ احتجاج صرف چند شر پسندوں کا ہے
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فرد واحد اپنی غلطیوں کا خود شکار ہو کر ضد پر اتر آیا ہے۔ فرد واحد کی خواہشات کوئی حکومت یا سیاسی جماعت پوری نہیں کر سکتی۔وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنی کی بجائے غنڈا گردی سے بات منوانا چاہتا ہے۔یہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد واحد اپنی غلطیوں کا خود شکار ہو کر ضد پر اتر آیا ہے۔ فرد واحد کی خواہشات کوئی حکومت یا سیاسی جماعت پوری نہیں کر سکتی۔ پرویز رشید نے کہا کہ فرد واحد اپنی بے گناہی ثابت کرنی کی بجائے غنڈا گردی سے بات منوانا چاہتا ہے۔ کیا ریاست اس طرح کے دباؤ کے سامنے سر نگوں کر لے؟ سینیٹر پرویز رشید نے وکلاء کے احتجاج کو شرپسند ٹولے کا احتجاج قرار دے دیااور کہا کہ یہ احتجاج وکلاء برادری نہیں وکلاء کا ایک چھوٹا سا گروہ کر رہا ہے۔یہ احتجاج صرف چند شر پسندوں کا ہے۔